نئی دہلی،26؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے جمعہ کے روزکہاہے کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی سرد جنگ کے بعد کی دنیا کے بارے میں وسیع ترتفہیم ہے جس سے ہندوستان کو امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے میں اورنیارشتہ شروع کرنے میں مددملی ہے۔
واجپئی کو ان کے 96 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جے شنکرنے کہاہے کہ تجربہ کاررہنماکی مختلف خطوں اور براعظموں تک گرما گرم رسائی تھی جس کی وجہ سے ہندوستان کے یوروپ ، افریقہ ، لاطینی امریکہ اور آسیان کے ممالک سمیت ہندوستان کے تمام بیرونی رابطوں میں توسیع ہوئی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ باہمی احترام اورچین کے ساتھ مشترکہ حساسیت پرمبنی رابطے سے واجپئی کی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔
جے شنکرنے کہاہے کہ واجپئی نے پڑوس کے ساتھ خیر سگالی اور دوستی ظاہر کی اور یہ بھی واضح کیاہے کہ دہشت گردی اور تعلقات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔وزیر خارجہ نے واجپئی کے 1998 میں پوکھرن جوہری تجربہ کرنے کے فیصلے کو سب سے اہم قرار دیا۔